حیدرآباد؛پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا،4افراد جاں بحق،5زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعدادچار ہو گئی جبکہ پانچ افرادزخمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکاہوا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے پٹاخوں کی فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، فیکٹری کے ملبے تلے متعدد افراد کے پھنسے ہونے خدشہ ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد فی الفور ابتدائی کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔ضیاالحسن لنجار نے کاکہناتھا کہ چیک کیا جائے کہ فیکٹری کے پاس لائسنس تھا۔پٹاخوں کی فیکٹری گر قانون کے برخلاف کام کررہی ہے تو مالک و دیگر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ لائسنس کی موجودگی اور تصدیق کے لئے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے تصدیق کرائی جائے۔تفتیش سے متعلق جملہ ضروری اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا جدید 5G اسمارٹ فون، قیمت انتہائی کم
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے جب تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا، اب تک جو مجھے جو اطلاع ملی ہے اس میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہیں لیکن یہ آفیشل نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کاکہناتھا کہ آپریشن کے دوران فگر ہر لمحہ بدلتی ہے، حتمی تصدیق آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہوگی، یہ دریا کے ساتھ کی زمین ہے، مختلف لوگوں نے اس زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، بند گھر میں کونسا کام ہورہا ہے ہمیں اس کی اطلاع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم رہنما کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان