نوکیا کا جدید 5G اسمارٹ فون، قیمت انتہائی کم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنے مشہور کلاسیکی فون Nokia 1100 کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے اسے Nokia 1100 5G کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔
پاکستان میں اس نئے 5G اسمارٹ فون کی قیمت 11,999 روپے ہے۔ اس ماڈل میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔
Nokia 1100 5G روزمرہ کے بنیادی استعمال جیسے کالز، SMS اور WhatsAppکے ساتھ ساتھ ویڈیو کالز اور ہلکی پھلکی ویب براوزنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم،آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشی کی خبر
یہ نیا ورژن خاص طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سادہ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن جدید 5G رفتار سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مونس الٰہی کیخلاف 2 سال سے جاری تحقیقات ختم