بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی کیخلاف 2 سال سے جاری تحقیقات ختم

Nov 15, 2025 | 17:17:PM
بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی کیخلاف 2 سال سے جاری تحقیقات ختم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا، ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کے خلاف 2 سال سے جاری تحقیقات بند کردی ہیں۔

انٹرپول ذرائع کے مطابق بارسلونا میں مقیم مونس الہٰی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا، ان کے خلاف مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہیں مل سکے، اب وہ انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مونس الہٰی کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال میں مطلوب ہیں۔

مونس الہٰی کے وکیل نے کہا کہ مونس الٰہی کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر میرے موکل کو پریشان کیا۔

وکیل نے مزید کہا کہ مونس الہٰی اصول پر قائم ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ نے یورپ میں دھوم مچا دی،دلچسپ فیچر متعارف