آئی فون 17 پرو بغیر سود قسطوں پر حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایپل کے جدید ترین iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max سمیت پوری iPhone 17 سیریز اب پاکستان میں باضابطہ طور پر دستیاب ہے اور ایم سی بی بینک نے صارفین کے لیے بغیر کسی سود (0% مارک اپ) کے باقاعدہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔
اس منصوبے میں iPhone Air ماڈل بھی شامل ہے جس سے ایپل ڈیوائسز کے شوقین صارفین کے لیے خریداری مزید آسان ہو گئی ہے۔
بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کسٹمرز اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ یہ ڈیوائسز خرید سکتے ہیں اور ادائیگی کو مختلف دورانیوں میں تقسیم کر سکتے ہیں، بینک نے پروسیسنگ فیس بھی مکمل طور پر ختم کر دی ہے جس سے یہ ایک پہلے سے زیادہ قابلِ برداشت آفر بن گئی ہے۔
اقساط اور مدت ؛

بینک نے صارفین کو ادائیگی کے لیے متعدد آپشن فراہم کیے ہیں جن میں،3، 6، 9، 12، 15، 18، 24، 30 اور 36 ماہ تک کی اقساط شامل ہیں۔
تمام اقساط 0% مارک اپ کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں یعنی صارفین کو مقررہ مدت میں صرف اصل قیمت ہی ادا کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ،بینک کی جانب سے خریداروں کو مفت پروٹیکشن بنڈل بھی دیا جارہا ہے جس میں شامل ہیں:
ایک سال کی اضافی وارنٹی
ایک مرتبہ سکرین ریپلیسمنٹ
ایک مرتبہ بیک گلاس ریپلیسمنٹ
20W اوریجنل ایپل فاسٹ چارجر
یہ سہولت مارکیٹ میں موجود دیگر آفرز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر سمجھی جا رہی ہے کیونکہ عام طور پر ایپل ایکسیسریز اور وارنٹی کی قیمتیں کافی زیادہ ہوتی ہیں۔
کیسے خریدیں؟
کوئی بھی صارف جو iPhone 17 سیریز کو اقساط پر خریدنا چاہتا ہے،وہ بینک کے ہیلپ لائن نمبر پر فون کر کے بکنگ کرا سکتا ہے،تمام ٹرانزیکشنز صرف Credit Card کے ذریعے مکمل کی جاتی ہیں جبکہ بینک ڈیوائس کو صارف کے پتے پر پُہنچاتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ڈالر کی اونچی قیمتوں اور مہنگائی کے باعث موبائل فونز کی خریداری عام صارف کے لیے مشکل ہو چکی ہے، ایسے میں بینک کی 0% مارک اپ سکیم خریداروں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتی ہے۔