نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ ماردیا

Nov 15, 2023 | 20:54:PM
نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ ماردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار ، سکرین رائٹر اور فلم میکر نانا پاٹیکر اپنے مداح کو تھپڑ مارنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

نانا پاٹیکر کی جانب سے مداح کو تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ دشاسوامیدھ نامی گھاٹ میں پیش آیا جہاں ان کی اگلی فلم کی شوٹنگ کی جارہی تھی۔

فلم 'دا ویکسین وار' کے بعد نانا پاٹیکر انڈیا کے شہر وارانسی میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے اداکار کے ساتھ سیلفی لینی چاہی، لیکن نانا پاٹیکر نے سیلفی بنوانے کے بجائے مداح کو تھپڑ رسید دیا۔

 
 

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلفی کے لیے قریب آتے نوجوان شخص کو نانا پاٹیکر نے شدید غصے کے عالم میں زور دار تھپڑ مارا۔

تھپڑ کے بعد سیلفی کی خواہش رکھنے والے شخص کو شوٹنگ پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار نےدبوچ کر پیچھے دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چینی پھر سے غائب ؟ شوگر ملز مالکان کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا

نانا پاٹیکر کی جانب سے مداح کے ساتھ اس ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں فلم ’دا ویکسین وار‘ کے ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ ’انہیں نانا کے ساتھ کام کرنے سے بارہا روکا گیا کیونکہ وہ بہت پرتشدد ہیں ۔ ان کا تاثر انڈسٹری میں اچھا نہیں رہا مگر جب بھی بات برے کردار کی آتی تھی تو ان کے ذہن میں نانا کا ہی خیال آتا تھا۔‘