شوگر ملز مالکان کا حکومت سے مزید چینی بر آمد کرنے کا مطالبہ

Nov 15, 2023 | 19:29:PM
شوگر ملز مالکان کا حکومت سے مزید چینی بر آمد کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)شوگر ملزمالکان نے نگران حکومت سے  مزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے  نئے مطالبات سامنے آئے ہیں ،شوگر ملز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شوگرملزکے پاس31 اکتوبر 2023 تک11 لاکھ13ہزار ٹن چینی کاذخیرہ موجود ہے، یہ فاضل اسٹاک 2 ماہ سے زائد عرصے تک چلے گا، جس کے مطابق نئے کرشنگ سیزن کے آغاز نے انڈسٹری کو ایک نازک صورتحال میں ڈال دیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی بین الصوبائی نقل و حرکت سے متعلق انتظامی اقدامات سپلائی چین میں خلل ڈال رہی ہے،  حکومت سے درخواست ہے کہ ٹی سی پی کے ذریعے فاضل اسٹاک خرید کر صنعت کو بچائےاور  فاضل چینی کے اسٹاک کو اسٹریٹجک ریزرو کے طور پر رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سفرکرنے والے ہو جائے ہوشیار محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت 5 لاکھ ٹن اضافی چینی کی دوسری قسط برآمد کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل اتحادی حکومت نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔