بارش یا خنکی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 15, 2023 | 18:30:PM
بارش یا خنکی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے   ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور بالائی علاقوں  میں سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ، تاہم  بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ صبح  کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک رہے گا،مری، گلیات اورگرد و نواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ  صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج کی خواہشمند خواتین کیلئے  اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اعلان

محکمہ موسمیات کے  مطابق بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک رہے گا،تاہم  شمالی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔