سندھ طاس معاہدے کا ضامن ورلڈ بنک ،کوئی معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں ہوسکتا ؛مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی جی سندھ طاس معاہدے کا ضامن ورلڈ بنک ہے ،اقوام متحدہ کی قرار دادیں واضح ہیں کوئی معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں ہوسکتا ،اب بھارت کے دریاؤں پر بات ہوگی یہ تمہارے یا ہمارے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں دفاع پاکستان و یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی قوتوں کو بتادیا ہے کہ فلسطینی شہید توہوسکتے ہیں لیکن انہیں جھکایا نہیں جاسکتا،اسرائیل پہلے روز سے ہی پاکستان کا دشمن ہے،یہود و ہنود کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی! تم نے طاقت دکھانے کی کوشش کی تو تمہارا براحشر ہوگیا،نریندرمودی سے اپنی پارلیمنٹ میں بیٹھا نہیں جارہا، غزہ پر حملے کے وقت مودی نے اسرائیل کی حمایت کی،اجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیاکو بتایا کہ ان کے سر کٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں،میں اور انصار اسلام غزہ کے ساتھ ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے دورے پر ہیں،تعلقات بڑھا رہے ہیں ،اسرائیل جبر کی بنیاد پر وجود میں آیا ،ماضی میں حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کی طرف جارہے تھے ، اہل غزہ کو بتاتے ہیں وہ کسی حالت میں تنہا نہیں،امت مسلمہ اور اہل پاکستان اہل غزہ کے شانہ بشانہ ہیں ، عرب کے حکمران ہوش میں آئیں اور میدان میں اتریں ، پاکستان بھارت کے غرور کو خاک میں ملا سکتا ہے،امت مسلمہ کے حکمران اسرائیل کو تباہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا
انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا،مودی جی سندھ طاس معاہدے کا ضامن ورلڈ بنک ہے ،اقوام متحدہ کی قرار دادیں واضح ہیں کوئی معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں ہوسکتا ،اب بھارت کے دریاؤں پر بات ہوگی یہ تمہارے یا ہمارے ،مودی نے طاقت کے بل بوتے پر تنازعات ختم کرنے کی کوشش کی،مودی پر بھارتی پارلیمنٹ بھی تنقید کررہی ہے ، بھارت میں یکجہتی نہیں پاکستان میں مکمل یکجہتی ہے ،اسرائیل نے مودی کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیا ، پاکستان نے جو بھارت کو جواب دیا اس پر میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان نے بدلا لے لیا،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی نے آج حکمرانوں کو کہنے پر مجبور کیا کہ اسرائیل اور ہندوستان ایک ہیں،اگر ہمارے حکمران ہماری فوج اور ہوابازوں کو اور جان نثاروں کو حکم دیں تو ہم اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجانے کو تیار ہیں،ٹرمپ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کی پشت پناہی سے باز آجائے،امت مسلمہ غیرت مند ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ غیرت کا مظاہرہ کریں،اگر پاکستان ہندوستان کے غرور کو خاک میں ملا سکتا ہے تو امت مسلمہ کے حکمران اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ پہلگام پر حملے کے ساتھ ہندوستان نے بغیر تحقیق کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا،یکطرفہ طور پر ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا،مودی طاقت کے زور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، مودی کو ایسے جواب دیا گیا کہ اب وہ شرمندگی کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا، پاکستان میں آج ہندوستان میں جے یو آئی کی وجہ سے یکجہتی ہے، حکمرانوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو یکجہتی کو متاثر کرے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ سندھ کینال نکالنے کی بات کرکے قومی یکجہتی کو کو متاثر کرنے کی کوشش کی،پاکستان کی استقلال، استقامت پر کوئی کمرومائز کیلئے تیار نہیں،لیکن بلوچستان اور صوبوں کے جو حقوق ہیں وہ بلوچستان اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کے ہیں،حکمرانوں کو بلوچستان اور دوسرے صوبوں کے لوگوں کے حقوق دینے پڑیں گے، ان کاکہناتھا کہ مائنز اینڈ منرل بلز کو واپس لینا پڑے گا، سود اور مدارس کے حوالے سے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے ان پر عمل کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یوم تشکر پر تعطیل ?سرکاری وضاحت سامنے آگئی