ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی ایپل کمپنی کوبھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔
دوحہ کےدورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کےسی ای او ٹِم کُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پربرہمی کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا میں امن کیلئےایران کیساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی صدر
ڈونلڈٹرمپ نےکہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکا میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے،میں نے ٹِم سے کہا،ہم نے تمہیں چین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیا،لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، وہ بہت اچھا کر رہا ہے، ہمیں تمہاری پیداوار یہاں (امریکہ) چاہیے۔