سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔
سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن انہیں تاریخی شکست ہوئی،شبلی فراز