سینیٹ،کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی،منی بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) سینیٹ اجلاس میں قدرتی گیس سے چلنے والے ذاتی بجلی گھروں پر لیوی سے متعلق منی بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظوری کے لئے پیش کیا گیا،اپوزیشن لیڈر نے منی بل کی مخالفت کر دی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قدرتی گیس سے چلنے والے ذاتی بجلی گھروں پر لیوی سے متعلق منی بل پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہاکہ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانی سے منفی اثرات پڑینگے،کیپٹو پاور پلانٹس انڈسٹری کے ساتھ ہاوسنگ سوسائٹیز چلا رہے ہیں،اس سے انڈسٹری کو نقصان پہنچنے گا۔اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےشبلی فراز کو جواب
دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید تھی کہ اپوزیشن لیڈر خود قائمہ کمیٹی آتے،کیپٹو پاور پلانٹس پر سوچ سمجھ کرلیوی لگانے کا فیصلہ کیا،کیپٹو پاور پلانٹس اپنی لاگت سے زیادہ منافع کما چکے،پالیسی بناتے وقت غریب لوگوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے،ہماری حکومت نے 34 فیصد تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے،گذشتہ 60 روز میں10 روپے تک بجلی کی فی یونٹ خاطر خواہ کمی کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہااس لیوی سے وزیر اعظم کے بچوں سمیت متعدد لوگ اس کی زد میں آئیں گے،فیصلہ ہوا کہ اب غریب عوام تک ثمرات پہنچانے ہیں۔سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں منی بل پر سفارشات متفقہ طور پر منظور ہوئیں ہیں۔
سینیٹ نے کیپٹو پاور پلانٹس سے متعلق منی بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظور کردیں،منی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کواربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان