انٹربینک میں روپیہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281.72 روپے سے کم ہوکر 281.61 روپے پر بند ہوا.
ماہرین کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی مد میں 1 ارب 2 کروڑ ڈالر موصول ہونے پر روپے پر دباؤ کم ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے مہنگا ہوکر 283.75 روپے ،یورو1.26 روپےسستا ہوکر 318.53 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.56 روپے سستاہوکر 377.76 روپے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.45 روپے ،سعودی ریال 75.70 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا