سوناہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا23 ڈالر سستاہوکر 3ہزار235ڈالر فی اونس تک گرگیاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6700 روپے کم ہوکر 335200 روپے پر آ گئے ہیں،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 5745 روپے کی کمی کے بعد 287379 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس میں 25 فیصد اضافے کا امکان
گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین میں ٹیرف تنازعہ حل ہونےکے بعد سونے کو ریورس گیئر لگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں 2300 روپے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس 23 ڈالر سستا ہواتھا۔