پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس میں 25 فیصد اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق آمدہ وفاقی بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کی جا سکتی ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے، رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہونے کا امکان
ایف بی آر کے ذرائع کاکہناہے کہ آمدن اور اخراجات پر آئی ایم ایف وفد سے ورچوئلی مذاکرات میں بات چیت ہو رہی ہے، بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد، اخراجات بالحاظ جی ڈی پی 20.3 فیصد ہو گا۔