سندھ طاس معاہدہ: سفارتی محاذ پربھارت کوبڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)سفارتی محاذ پربھارت کوبڑا دھچکاپہنچ گیااورورلڈبینک کاسندھ طاس معاہدے پرواضح موقف سامنے آگیا۔
بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا،ورلڈ بینک نے واضح اعلان کردیاہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیاہے کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنےکی کوئی شق اس میں شامل نہیں،سندھ طاس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔
صدرورلڈ بینک کے مطابق سندھ طاس معاہدےمیں عالمی بینک کا کرداربنیادی طورپرسہولت کارکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع
دفاعی ماہرین کے مطابق ورلڈ بینک کےصدرکاسندھ طاس معاہدے کے حوالے سےحالیہ انٹرویوثابت کرتا ہےکہ بھارت یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ورلڈبینک کےواضح مؤقف کے بعد بھارتی مکروہ عزائم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔