خاوند نے ماں اور بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا 

May 15, 2024 | 09:39:AM
عارف والا میں خاوند نے ماں اور بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاداحمد) عارف والا میں خاوند نے ماں اور بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں بیلی دلاور  میں پیش آیا جہاں سسرالیوں  نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاوند نے گھر والوں کیساتھ مل کر اپنی بیوی پر تشدد کیا اور سر کے بال مونڈ دئیے۔ تشدد کا شکار ہونے والی فاطمہ کی 3سال قبل سلمان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

پولیس نےتھانہ احمدیار  میں  مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاوند ملزم سلمان، اسکی والدہ اور ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا۔