اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر مسافر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

May 15, 2023 | 23:46:PM
اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر مسافر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی
کیپشن: زیادتی، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ریلوے پولیس نے اوکاڑہ سٹیشن پر مسافر لڑکی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اوراس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق 9 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کیلئے اوکاڑہ سٹیشن پہنچی جہاں ملزم حسیب نے اسے ورغلا کر سٹیشن کے پارسل سیکشن میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کو ٹکٹ فراہم کر کے ٹرین میں سوار کرایا۔ کراچی سٹیشن پر ریلوے پولیس نے اس کی حالت دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو لڑکی نے بپتا سنادی۔
ریلوے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم حسیب اور اس کے سہولت کار عابد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راو¿ سردار علی خان نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ اس گھناو¿نے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو بڑا ریلیف: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا اعلان