فرحان سعید اور عروہ حسین کی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 15, 2023 | 22:06:PM
فرحان سعید اور عروہ حسین کی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اورخوبرو جوڑی  گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں،جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے  مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس جوڑی کو خوش اور اپنے مشترکہ دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں گلوکار فرحان سعید کو عروہ حسین کے لئے "آفرین آفرین" اور "ہم رہیں یا نہ رہیں کل" گانا گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔  
 
 

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے اس ہر دلعزیز جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے وجہ سے ان کے چاہنے والے مایوسی کا شکار تھے تاہم رواں برس عید کے موقع پر اس جوڑی نے ایک ساتھ تصاویر شیئر کیں، جسے دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔