سپریم کورٹ کے باہر مجمع سے موبائل چور گرفتار

May 15, 2023 | 13:47:PM
سپریم کورٹ کے باہر مجمے سے موبائل چور گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق، عثمان خان) سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے کے دوران ایک موبائل چور دھرنا شرکاء کے ہتھے چڑھ گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھرنے کے مقام سے اس چور نے 8 موبائل فونز چوری کیے جسے جے یو آئی کے کارکنان نے پولیس کے حوالے کردیا جو چور کو لیکر متعلقہ تھانے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب احتجاجی دھرنے سے انصار الاسلام کی وردی پہنے ایک شخص کو بھی  گرفتار کیا گیا ہے جسے انصارالالسلام کے رضاکاروں نے تحویل میں لیکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔مشکوک شخص نے بتایا کہ 4 مزید افراد بھی دھرنے میں اس کے ساتھ موجود ہیں۔