برٹش کونسل کے تحت امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع

May 15, 2023 | 09:57:AM
برٹش کونسل کے تحت امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)طلبا کیلئے اہم خبر آ گئی،ملک بھر میں برٹش کونسل کے تحت امتحانات کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگیا۔

برٹش کونسل کے مطابق آج سے کیمبرج ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات ہوں گے، 10، 11 اور  12 مئی کو منسوخ ہونے والے امتحانات کے نمبر کیمبرج امتحانات کے دوسرے پرچوں میں حاصل کردہ نمبروں کے حساب سے ایوارڈ کئے جائیں گے،برٹش کونسل کا کہنا ہےکہ منسوخ شدہ پرچوں کے نمبر حاصل کرنے کے لیے امیدوار پر لازم ہےکہ کم از کم ایک پرچے میں شریک ہوا ہو اور مجموعی اسسیسمنٹ کا کم ازکم پندرہ فیصد مکمل کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں زنجیروں سے بندھی 14 سالہ بچی بازیاب