گوجرانوالہ میں زنجیروں سے بندھی 14 سالہ بچی بازیاب

May 15, 2023 | 09:04:AM
گوجرانوالہ میں زنجیروں سے بندھی 14 سالہ بچی بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی 14 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق اورنگزیب نامی ملزم 14 سالہ بچی کو قید کرکے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کی مدد سے مغوی لڑکی کو بازیاب کرایا۔

یہ بھی پڑھیے: رشتے کا تنازع، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن وہ حراست سے فرار ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔