رشتے کا تنازع، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

May 14, 2023 | 09:41:AM
رشتے کا تنازع، 22 سالہ نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے علاقے کوٹ چھٹہ میں رشتے کے تنازع پر نرواہی اور مانا احمدانی کی لاشاری برادری میں خونی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے دوران ڈنڈوں، سوٹوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، تصادم میں 22 سالہ نوجوان جہانگیر ولد بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔