نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

May 13, 2023 | 12:30:PM
وہاڑی میں دہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وہاڑی میں دہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ لڈن کی حدود میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔