کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

May 15, 2023 | 09:41:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

   کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت واحد اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ میں زنجیروں سے بندھی 14 سالہ بچی بازیاب

دوسرا واقعہ دھوبی گھاٹ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

ایک دوسرے واقعے میں نیوکراچی میں صبا سینما کے قریب ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنیوالے شہری کو توحید کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔