میران شاہ خودکش دھماکا۔ 3 سکیورٹی اہلکار وں سمیت3 بچےشہید

May 15, 2022 | 11:14:AM
میران شاہ خودکش دھماکا۔ 3 سکیورٹی اہلکار وں سمیت3 بچےشہید
کیپشن: میران شاہ دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 3 بچے بھی شہید ہوئے۔ شہید اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید بچوں میں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، 90ہزار فارغ کرنے پر غور