اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟

May 15, 2022 | 10:45:AM
چاند گرہن، فائل فوٹو
کیپشن: چاند گرہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھاجائے گا،مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا، صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کا گرہن عروج پرہوگا۔

 انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا،جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    کرکٹ کو ایک اور بڑا دھچکا۔معروف سابق کرکٹر حادثے میں جاں بحق