کنگنا کیلئے مایاعلی اور منیب بٹ کا کرارا جواب۔۔دل جیت لئے

May 15, 2021 | 10:46:AM
کنگنا کیلئے مایاعلی اور منیب بٹ کا کرارا جواب۔۔دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستانی شوبزاسٹار مایاعلی اور منیب بٹ نے متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کو فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی بربریت کی حمایت کا بھرپورجواب دیا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں کنگنا نے تمام مسلمانوں کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے اسرائیل کے حمایت میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا تھا،”اپنی قوم اور اس کے لوگوں کو بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے بچانا بنیادی حق ہے۔ بھارت، اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ”۔

اداکارہ نے انتہائی جانبدارانہ بیان میں کہا تھاکہ ”جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کا جواب دھرنے سے دینا چاہئے وہ اسرائیل سے سیکھیں۔ وہ دہشتگردی پھیلائیں گے ، اگر آپ سخت جواب دیں گے تو وہ رونے لگیں گے اگر آپ صرف احتجاج کرتے ہیں تو وہ آپ کی پارلیمنٹ اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیں گے ، یہ انتہا پسندانہ اسلامی دہشت گردی ہے‘‘ ۔

 ردعمل میں اداکارہ مایاعلی نے کنگنا کیلئے اظہارافسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اداکارہ میں کم از کم کچھ انسانیت توہونی چاہیے۔

منیب بٹ نے انسٹااسٹوریزمیں سخت ردعمل دیتے ہوئے عنوان میں لکھا ” دماغی بیمار کنگنا کیلئے ‘‘۔اداکار نے لکھا ”مودی، بھارتی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس اوردائیں بازوکی جماعتیں ہمیں لیکچردے رہےہیں جبکہ اصل میں وہ خود دہشتگرد ہیں جومسلمانوں اور اسلام کے خلاف انتشار پھیلارہے ہیں‘‘۔

منیب بٹ نے اس امرپرحیرت کااظہار کیا کہ بی جے پی نے کنگنا کو بھارت میں کورونا کی صورتحال سے توجہ ہٹانے اور مسلمانوں کیخلاف زہراگلنے کیلئے کتنے پیسے دیئے ہونگے، انہوں نے لکھا ” اسلام ایک ہی ہے، جس میں دہشتگردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت ہے ‘‘۔

یہ بھی پڑھیںساﺅتھ انڈین ادا کا رہ کا بے حد ہی بو لڈ فو ٹو شو ٹ۔۔ تصاویر بھی وا ئرل کر دیں