لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ، درجہ حرارت کو ریورس گیئر لگ گیا

Mar 15, 2026 | 08:54:AM
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ، درجہ حرارت کو ریورس گیئر لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت مختلف شہروں میں  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں علی الصبح بادل جم کر برسے،  بارش کے بعد صبح سویرے لاہور میں ٹھنڈک محسوس کی جا رہی ہے۔

بارش کے بعد لاہور میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 15 جبکہ زیادہ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے، اس وقت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں حاصل پور، سرگودھا، بہاولنگر، عارف والا، دنیا پور، سانگلہ ہل میں بھی بادل برسے، منچن آباد، فیصل آباد، قصور اور دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

بارش کے بعد کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود میں بھی  بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔