امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

Mar 15, 2026 | 08:45:AM
 امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے:ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ  امریکا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے  خطے میں امریکی سکیورٹی کی چھتری میں بہت سے سوراخ ہوچکے ہیں،وہ مشکلات سے بچانے کے بجائے مشکلات کو دعوت دینے کا سبب بن رہی ہے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ آبنائے ہرمز سب کیلیے کھلا ہے، خطے کے ممالک امریکا کو بے دخل کریں۔

عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے جمعے کو ہمارے خارگ جزیرے پر حملے دبئی اور راس الخیمہ کے قریب سے ہیمرز میزائل سسٹم سے کیے تھے، ایران ان حملوں کا جواب دے گا لیکن اس بات کا خیال رکھے گا کہ شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

امریکا کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کے جواب میں کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر!مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا خود دوسروں سے حتیٰ کہ چین سے بھی آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کی بھیک مانگ رہا ہے، ایران اپنے برادر ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر ملکی جارح قوتوں کو نکال باہر کریں جنہیں صرف اسرائیل کی فکر ہے۔