سنیل شیٹی کی ایکشن سے بھرپور نئی سیریز ’ہنٹر‘ کا ٹریلر ریلیز

Mar 15, 2023 | 14:49:PM
سنیل شیٹی کی ایکشن سے بھرپور نئی سیریز ’ہنٹر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سنیل شیٹی کی ایکشن سے بھرپور نئی سیریز ’ہنٹر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے سی پی وکرم کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید، میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنے کی نہیں۔

سنیل نے کہا کہ 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی میری سیریز دیکھیں، یہ سیریز ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حریم شاہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی

ایکشن اور سنسنی پر مبنی ’ہنٹر‘ میں ایشا دیول، راہول دیو، برکھا بشت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

سیریز کی 8 قسطیں ہیں، اس کے ہدایت کار پرنس دھیمن اور الوک باترا ہیں۔