پشاور؛بجٹ میں تاخیر اورتفصیلات فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کا مشیر خزانہ کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبرپختونخوا کے بجٹ میں تاخیر اور بجٹ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ایم پی اے ارباب عثمان نےمشیر خزانہ مزمل اسلم کو خط لکھ دیا۔
خط میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ارباب عثمان نے کہا ہے کہ بجٹ سے متعلق مطلوبہ معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں،مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی بروقت منظوری اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ان کے مطابق بجٹ میں مزید تاخیر سے گورننس کے مسائل میں اضافہ اور عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کافیصلہ