یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔
حتمی تاریخ کا تعین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں