راولپنڈی : گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ، 5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے علاقے کڑی روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گیس کے اخراج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مزید علاج دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور نقصانات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا امن معاہدہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاریخ رقم کردی،محسن نقوی کا خراج تحسین