ایران، اسرائیل کشیدگی، سعودی عرب، یو اے ای میں ائیرلائنز کی پروازیں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایمریٹس ائیرلائن نے عراق، اُردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ایمرٹس کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جبکہ اُردن، عمان اور لبنان کے لیے اتوار 22 جون 2025 تک پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایران اور عراق کے پیر 30 جون 2025 تک پروازوں کو بند کر دیا جبکہ دبئی سے عراق، ایران، اُردن، لبنان جانے والی کنیکٹنگ پروازوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
ائیرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلئے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ائیرلائن سے رابطہ کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر روانہ ہونے یا پہنچنے والے صارفین کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے emirates.com پر اپنا فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں، پروازیں منسوخ ہونے پر ائیرلائن نے مسافروں سے معذرت بھی کی۔
دوسری جانب ائیر عربیہ نے مسافروں کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ 16 اور 17 جون کی ایران اور عراق کیلئے مختص تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
16 اور 17 جون کو روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ فضائی بندش کے باعث راستہ تبدیل ہونے پر مختلف ملکوں کو جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔
ائیر عربیہ کے مطابق ایران اور عراق کے لیے کنیٹکنگ پروازوں کے مسافروں کو بھی تاحکم ثانی سروس فراہم نہیں کی جائے گی، ایک لاجواب سروس میں بہت سے دیگر کردار بھی اہم قرار دیئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے دیگر کردار بھی متحرک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،3افراد جاں بحق