الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار

Jun 15, 2025 | 17:46:PM
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
کیپشن: سپیکر ایاز صادق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم سپیکر نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ کمیٹی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر کو براہ راست کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ اس مطالبے پر عمل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران، پمپس بند ہونے لگے