پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران، پمپس بند ہونے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا شدید بحران پیداہوگیا اور 70 فیصد سے زائد پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ان پر عوام کا شدید رش ہے اورآئندہ 24 گھنٹوں میں 100 فیصد پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے جس کے باعث صوبے میں زندگی کا پہیہ رکنے کا اندیشہ پیداہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،ابتدائی ورکنگ پییر تیار
ایرانی پٹرول پر پابندی کے باعث دو ہفتے سے بلوچستان میں تمام منی پٹرول پمپس بند ہیں،تاہم متعلقہ حکام نے واضح مؤقف دینے سے انکارکیاہے۔