پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،ابتدائی ورکنگ پییر تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ابتدائی ورکنگ پییرتیار کرلیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے۔
ابتدائی ورکنگ پیپرکے مطابق 16 جون سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناران کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے بند رہیگا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے کرے گا جس کے بعد آج رات بارہ بجے سے قیمتوں میں ردوبدل نافذالعمل ہوگا۔