ناران کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے بند رہیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مانسہرہ میں کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے آج مکمل بند رہیگا ، ناران میں موجود سیاح آج شام 5 بجے تک واپس نکل سکتے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پل کی توسیع کے باعث 14 جون سے 17 جون تک کاغان ناران روڈ مکمل طور پر بند رہیگا،گلگت بلتستان اور ناران جانیوالے سیاح بذریعہ شاہرہ قراقرم چلاس کا راستہ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 جون سے 17 جون تک کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے مکمل بند کر دیا جائے گا،ناران میں موجود واپس جانے کے خواہش مند سیاح آج شام 5 بجے تک واپس نکل سکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ مانسہرہ گلگت بلتستان اور ناران جانے والے سیاح اور مسافر بذریعہ شاہرہ قراقرم چلاس کا راستہ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں بادلوں کی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مانسہرہ پل کی توسیع سے دو طرفہ ٹریفک ممکن ہو گی۔