موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

Jun 15, 2025 | 09:12:AM
موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،  کھڈیاں خاص میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے  سے 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک میں قیامت خیز گرمی کے بعد بادلوں کی رم جم سے شہریوں کے چہرے کھل  اٹھے ،  قصور میں  تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش  شروع ہوتے ہی متعددفیڈر ٹرپ کر گئے،پتوکی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

کھڈیاں خاص میں  بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گئی،ریسکیو حکام کے مطابق قصور کی تحصیل کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑ میں واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 50 سالہ محمد طفیل، 40 سالہ زاہدہ بی بی، 7 سالہ مبین احمد اور 5 سالہ تحریم بی بی شامل ہے، زخمیوں کو ریسکیو عملے نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

  لاہور میں بھی ہلکی بوندی بادی سے  گرمی کی شدت میں کم ہو گئی  محکمہ موسمیات  آئندہ  24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ۔

 یہ بھی پڑھیں:جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر  بھی گر گیا، بھارت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش  کی توقع کی جا رہی ہے ، اسلام آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

  اندرون سندھ ڈہرکی،اوباڑو،میرپورماتھیلو اور گردونواح میں  بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ 

 دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار  ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شدت 37ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔