قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم پر غور

Jun 15, 2025 | 16:14:PM
قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس،سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہواجس میں بجٹ میں سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم پر غورکیاگیا۔ 

چیئرمین ایف بی آر کاکہناتھاکہ ٹیکس فراڈ کی تعریف کے سکوپ کو کم کیا گیا ہے،جان بوجھ کر بد دیانتی سے ٹیکس ادا نہ کرنا یا کم ادا کرنا ٹیکس فراڈ کے زمرے میں آتا ہے،ٹیکس چوری کی کوشش کرنا ٹیکس فراڈ کے زمرے میں آئے گا۔

کمیٹی اراکین کااس موقع پرکہناتھاکہ ٹیکس فراڈ کی کوشش کو بہت بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جائے گا،ایف بی آر کے افسران ٹیکس فراڈ کی کوشش پر ٹیکس گزاروں کے خلاف کارروائی کریں گے،کمیٹی نے ٹیکس فراڈ کی کوشش کی تجویز کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے کارگو کی نگرانی کیلئے نیا ٹریکنگ سسٹم متعارف کروا دیا

چیئرمین ایف بی آر نے بتایاکہ گذشتہ برس 1.6 ٹریلین روپے کی جعلی انوائسز پکڑی گئیں،ملزم نے 290 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کرنے کی کوشش کی،ایف بی آر افسر نے ملزم کو پکڑا ہے،ان پٹ ٹیکس کا کلیمز حاصل کرنے کے لیے رقوم بینک میں جمع کرائی جاتی ہیں،ملزمان دوسرے روز بینک رقوم واپس کیش میں وصول کر رہے ہیں،ایک سابق سینیٹر جعلی ان پٹ کلیم کرتے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ٹیکس فراڈ کے بہت بڑے ثبوت موجود ہیں،ٹیکس فراڈ کی ویڈیوزبھی موجود ہیں۔