شوبز کی خواتین کوآج بھی منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے:مریم نفیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہاہے کہ شوبز سے وابستہ خواتین کوآج بھی منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے
ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے کو برا تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین کو سماجی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیون ساتھی کیساہوگا؟کومل میرکے جواب نے نئی بحث چھیڑدی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، ہر فرد عزت و احترام کے ساتھ کام کرتا ہے، اور کسی کے کام کو حقیر نہیں سمجھا جاتا۔