جیون ساتھی کیساہوگا؟کومل میرکے جواب نے نئی بحث چھیڑدی

Jun 15, 2025 | 10:40:AM
جیون ساتھی کیساہوگا؟کومل میرکے جواب نے نئی بحث چھیڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ کومل میرجیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے آج کل خبروں میں ہیں۔ 

مس ویٹ پاکستان سے کیریئرکاآغازکرنے والی کومل میر کئی مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں،گذشتہ دنوں وہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں جس  پرانہوں نے بے باک تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ میں اب تگڑی ہوگئی ہوں۔

 کومل میرنےحال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک غریب مگر وفادار مرد کا انتخاب کریں گی یا امیر مگر بے وفا مرد کا؟،اس سوال پر کومل میر نے بلا جھجک کہا کہ وہ امیر مگر بے وفا مرد کا انتخاب کریں گی کیونکہ آج کل ویسے بھی کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے بہتر ہے کہ کم از کم پیسہ ہو۔

یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملاہے، ایک صارف نے لکھا کہ ہر عورت کو حق ہے کہ وہ اپنے لیے امیر مرد چُنے، لیکن بے وفائی کو قبول کرنا ایک خطرناک سوچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے

 ایک اورصارف نے کہا کہ اگر سب لوگ بے وفا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بے وفائی کو نارمل سمجھ لیں،ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کل سب بے وفا ہی ہیں، تو بہتر ہے بندہ BMW میں روئے نہ کہ سائیکل پر، ایک اور نے لکھا کہ کم از کم وہ سچ بول رہی ہیں، باقی سب تو جھوٹے خواب دکھاتے ہیں۔