فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے

Jun 15, 2025 | 01:36:AM
فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی اور پاکستانی سینما میں ایک کامیاب رومانوی کامیڈی کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے جبکہ اس کے گانے بھی بےحد مقبول ہورہے ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں، جنہوں نے 11 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔

 ’لو گرو‘ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جس کی سنیماٹوگرافی بھی پسند کی جارہی ہے۔

اس فلم کا ایک گانا ’رات کے سائے‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے، اس میں رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسے اپنی آواز دی۔

اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور اسکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو بےحد متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کے مرنے سے قبل آخری الفاظ کیا تھے؟