پارٹی رہنما کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے:ایمل ولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے پارٹی رہنما مولانا خان زیب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی سربراہ ایمل ولی خان نے کہا کہ پنجاب میں ٹک ٹاکر کے قاتل کو ایک دن میں گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے رہنما کے قتل پر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ باجوڑ میں ہمارے رہنما کے قتل کا واقعہ پیش آیا، یہ صرف ہمارے لیے نہیں پورے پشتون ملت کے لیے افسوس ناک ہے، جو رپورٹس ہمیں موصول ہوئی ہیں ، اس کے مطابق ان کے قاتل معلوم ہیں۔
ایمل ولی نے کہا کہ مولانا خان زیب کوان علاقوں میں قتل نہیں کیا گیا، جہاں مسلح تنظیمیں تھیں، بلکہ دن دیہاڑے مصروف شہر میں شہید کیا گیا، پنجاب میں ٹک ٹاکر کے قاتل کو ایک دن کے اندر گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے عالم دن کوشہید کیا جاتا ہے، اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔
سربراہ اے این پی کے مطابق مولانا خان زیب کے قتل سے متعلق سینیٹ میں بھی توجہ دلاو نوٹس جمع کیا ہوا ہے، اس قتل سے متعلق خط لکھ کر وزیراعظم کے پاس جانا ہے، وزیراعظم کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں خانزیب شہید کے گھر کے ایک فرد کو شامل کیا جانا چاہئے، اگر وزیراعظم نے ساتھ نہیں دیا ، تو جوڈیشل کمیشن کے لیے ہر حد تک جاوں گا، ہمارے بہت سے کارکنان شہید ہوئے، ہم چپ رہے ، بس بہت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا