حمیرا اصغر کیس :تحقیقاتی کمیٹی نے 4 لوگوں کے بیانات قلمبند کرلیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری )حمیرا اصغر کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے پہلے دن 4 لوگوں کے بیانات قلمبند کرلیے ۔
حمیرا اصغر کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے پہلے دن جن 4 لوگوں کے بیان قلمبند کئے،ان میںمالک مکان کاسٹیٹ ایجنٹ ، مالک مکان ، چابی بنانے والا اور چوکیدا شامل ہیں ، آج مزید دو افراد کے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔
ایس پی کلفٹن عمران جاگرانی کاکہناہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے پہلے دن 4 لوگوں کے بیان قلمبند کئے جن میںمالک مکان کا سٹیٹ ایجنٹ ، مالک مکان ، چابی بنانے والا اور چوکیدا شامل ہیں.
یہ بھی پڑھیں:’’ہیری پوٹر‘‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی ریکارڈنگ،پہلی جھلک سامنے آگئی
ایس پی کلفٹن عمران جاگرانی کے مطابق آج مزید دو افراد کے بیان قلمبند کئے جائیں گے ،آج حمیرا اصغر کے اسٹیٹ ایجنٹ اور پڑوسی کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا ۔