’’ہیری پوٹر‘‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی ریکارڈنگ،پہلی جھلک سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبول سائنس فکشن فلم ’’ہیری پوٹر‘‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز کردیا گیا۔
ایچ بی او نے سائنس فکشن اور ایکشن پر مبنی’’ہیری پوٹر‘‘کی نئی ٹی وی سیریز کی باقاعدہ پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے ، وارنر برادرز اسٹوڈیوز لیوزڈن میں فلم کی عکس بندی کا آغاز ہو چکا ہے اور ساتھ ہی مداحوں کیلئے ٹی وی سیریز کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ریلیز کئے گئے ٹیزر میں سیریز کے نئے چائلڈ اسٹار ڈومینک میک لافلن کو ہیری پوٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہ معروف گول چشمہ، ہاگ وارٹس کی یونیفارم اور پیشانی پر بجلی کے نشان والی مخصوص علامت کے ساتھ نظر آتے ہیں،ان کے اس انداز نے فوراً مداحوں کو ڈینیئل ریڈکلف کی یاد دلا دی جنہوں نے اصل فلم سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار ادا کیا تھا، تاہم اس نئے اداکار کو ایک نئی نسل کے پوٹر فینز کے لیے مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گنج پن کی وجہ سے کئی فلموں سے مسترد کیاگیا، انوپم کھیر
واضح رہے کہ یہ سیریز جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناولوں پر مبنی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ 2027 میں ریلیز کی جائے گی، پروڈکشن کے آغاز اور پہلے منظر کی ریلیز کے بعد دنیا بھر میںاس کے مداحوں میںخوشی کی نئی لہردوڑگئی ہے۔