پاکستان اورروس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے معاہدہ

Jul 15, 2021 | 22:54:PM
پاکستان اورروس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے معاہدہ

(24 نیوز)کراچی سے لاہور تک تقریبا1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کئے۔دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں کی شرکت۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا ،آج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔منصوبے پر2.5ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023تک مکمل ہوگا۔پاکستان کے نارتھ سے ساوتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کاکام کریں گی،جبکہ منصوبے کا درا?مدسامان روس سے آئے گا۔گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا۔گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی۔معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

روسی وفد کے سربراہ الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لئے اہم منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:قطر جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری