قطر جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری 

Jul 15, 2021 | 19:29:PM
قطر جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) قطری حکومت نے پاکستانیوں کیلئے آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت متعارف کرادی۔
 تفصیلات کے مطابق قطر جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لئے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقائدہ تحریری احکامات جاری کردیئے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی۔
 متعارف کروائی گئی پالیسی کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لئے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔ قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔
بڑوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن کی شرط ہوگی۔ آن ارائیول ویزہ کیلئے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی نے پاکستانیوں کےلیے نیا سفری حکم نامہ جاری کردیا