دبئی نے پاکستانیوں کےلیے نیا سفری حکم نامہ جاری کردیا

Jul 15, 2021 | 14:29:PM
دبئی نے پاکستانیوں کےلیے نیا سفری حکم نامہ جاری کردیا

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیےنئے سفری احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی مرتب کر لی گئی، یو اے ای سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات آنے کے لیے پاکستانی شہریوں کو  نادرا سے جاری کردہ کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔ نادرا کے سرٹیفیکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگی۔

 متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے واضح کیا کہ نئی پالیسی پر اطلاق یکم اگست سے ہوگا، علاوہ ازیں پاکستانی عام مسافروں سمیت سفارتکار اور اہلخانہ پر بھی تصدیق شدہ کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط  عائد ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:نوجوان کا انوکھا کارنامہ۔۔کار کشتی میں تبدیل