جسٹس (ر) شوکت صدیقی کو ڈنر دینے کا معاملہ ؛ سپریم کورٹ بار سندھ کے نائب صدر کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرمنٹ پر ڈنر دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے نائب صدر سندھ ملک خوشحال خان اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کیلئے 13 جنوری کو ریفرنس کا انعقاد کیا،آپ کے دعوتی کارڈز پر سپریم کورٹ بار کا دعوتی نشان اور نام درج تھا،مذکورہ ریفرنس پر صدر یا سیکرٹری سے منظوری نہیں لی گئی،آپ کا اقدام بار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کی بدنامی کا باعث بنا ہے،
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کسی بھی سیاسی سرگری کا حصہ نہیں بنتی،ایگزیکٹیو کمیٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر اس طرح کا انعقاد قواعد و ضوابط کے خلاف ہے،سات روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں،مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب نہ دینے پر رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سردی کی چھٹیاں بڑھیں گی یا نہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اہم بیان